اقوام متحدہ کی مقبوضہ مغربی کنارے سے 800 سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کرنے پر شدید تنقید

اقوام متحدہ نے اس سال مقبوضہ مغربی کنارے سے آٹھ سو سے زائد فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور چھ سو سے زائد فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے پر شدید تنقید کی ہے۔

اسرائیلی کے مسلسل تسلط اور زمین پر قبضے سے متعلق جارحیت پر مبنی پالیسیوں کے بارے میں انسانی امور کے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر نے اس حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے اس سال مغربی کنارے میں متعدد واقعات میں کم از کم تین بچوں سمیت چودہ فلسطینیوں کو زخمی کیا اور آٹھ سو ستانوے فلسطینیوں کو بے گھر کیا۔اقوام متحدہ نے کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کیلئے بائیس ہزار سے زائد نئے گھروں کی تعمیر کیلئے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے محاصرے کے باعث ماہانہ تقریباً دس کروڑ ڈالر کا معاشی نقصان ہورہا ہے۔
 

ای پیپر دی نیشن