قصور : مچھروں کی بھر مار،شہری ملیریا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا

Dec 29, 2019

قصور (نمائندہ نوائے وقت)شدید سردی اور دھند کے موسم میں قصور بھر میں مچھروں کی بھر مارشہری ملیریا اور دیگر مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔قصور شہربھر میں شدید سردی اور دھند کے موسم میں زہریلے مچھروں کے حملے جاری جس کی وجہ سے شہری ملیریاجیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔قصور میں صفائی کے ناقص انتظامات اور جگہ جگہ پھیلے ہوئے گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے قصور میں صفائی کے انتظامات ناکافی ہیں جن کی وجہ سے سڑکوں اور نالوں میں بدبو اور گندگی کے ڈھیرہونے کی وجہ سے ہی مچھر وں کی تعد اد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور جن کی وجہ سے شہری مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں