شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ حکو مت عوام کی شکایات کے فوری حل اورمسائل کے خاتمہ میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہے جس کا ثبوت حکومتی اقدامات ہیں جن کے تحت عوام کو تاریخ ساز ریلیف حاصل ہوتا دکھائی دے رہا ہے مشکل وقت گزر چکا اب عوام کو ہر سطح پربھرپور ریلیف حاصل ہوگا اور خوشحالی ہی خوشحالی نظر آئے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ حکومت کمزور طبقات کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے۔