فرائض میں غفلت برتنے والوں کیلئے محکمہ میں کوئی جگہ نہیں:مقصود لون

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون نے کہا ہے کہ فرائض اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کی ٹریفک پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے لا ئسینسنگ برانچ میں متعدد تبدیلیاں کی گئیں جن کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور آج لائسنسنگ برانچ کی کارکردگی پر کوئی سوال اٹھایا نہیںجاسکتا، سکولوں اور کالجوں میں طلبا ء وطالبات میں ٹریفک کا شعور بلند کرنے کے لیے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جاریا ہے بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں ٹریفک قوانین سے آگہی کی شرح بہت کم ہے ۔

ای پیپر دی نیشن