پوری قوم دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے:معراج خالد گجر

Dec 29, 2019

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر کشیدگی پیدا کرکے بھارت دنیاکی توجہ مقبوضہ کشمیر اور متازعہ شہریت قانون سے ہٹانا چاہتا ہے پوری قوم دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے بھارت کی طرف سے پیدا کردہ کشیدگی بھارت کے گلے پڑ چکی ہے اور افواج پاکستان بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دے رہی ہے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور انشااﷲ بھارت کو جنگی جنون کا اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

مزیدخبریں