حکومت کو مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی کارروائیاں مہنگی پڑیں گی :ملک رشید احمد

Dec 29, 2019

الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت)موجودہ حکومت کو مسلم لیگ ن کیخلاف انتقامی کارروائیاں مہنگی پڑیں گی ۔عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف حکومت اپنا غصہ مسلم لیگ ن پر نکال رہی ہے جو بلا جواز ہے جو حکومتی بوکھلاہٹ اور حواس باختگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی رہنماء و ممبر قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے نمائندہ نوائے وقت ڈاکٹر طفیل عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد خاں ،ملک احمد سعید خاں ،ملک اعجاز کھائی ضلعی وائس چیرمین و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں