ننکانہ صاحب(نامہ نگار)محکمہ سول ڈیفنس ننکانہ صاحب کی طرف سے غلہ منڈی ننکانہ صاحب میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام محکمہ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی اس موقعہ پر فرضی بم بلاسٹ کیا گیا اور دھماکہ کے نتیجہ میں زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد، ریسکیو آپریشن اور آگ لگنے کے بعدتنظیم شہری دفاع کے رضاکاران کی جانب سے امدادی کاموں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔