شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)اڈامانانوالہ پر واقع ایک پینٹ اینڈ سینٹری سٹور پر سرے شام چار ڈاکو داخل ہوکر گن پوائنٹ پر تین لاکھ 50ہزار روپے نقدی ، موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ڈکیتی کی اس واردات کے خلاف مذکورہ علاقہ کے لوگ اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے اور انہوںنے فوری طور پر سب انسپکٹر رینک کے ایس ایچ او کی فوری تبدیلی کامطالبہ کردیا ہے ۔