سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل سائرہ اسلم کے دورہ شیخوپورہ کو خفیہ رکھاگیا

شیخوپورہ (نمائندہ خصو صی ) محکمہ لیبر ویلفیئر شیخوپورہ کے افسروں اور عملہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل پنجاب سائرہ اسلم کے دورہ شیخوپورہ کو انتہائی خفیہ رکھا اور ان کو کسی بھی لیبر رہنماء کو ملنے کی اجازت نہیں دی جس پر شیخوپورہ کے لیبر رہنماء چوہدری عبد الرحمان عاصی ، صدر آل پاکستان یونائیٹڈ ایریگیشن ایمپلائز فیڈریشن، چیئرمین پاکستان ورکر فیڈریشن اور دیگر رہنمائوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ سیکرٹری لیبر کے دورہ شیخوپورہ پر لیبر رہنمائوں کو بلایا جاتا تاکہ وہ اپنے مسائل کو سیکرٹری صاحبہ کے سامنے رکھتے تاکہ مزدوروں کے مسائل کو حل کیا جا سکتا تھا جب کہ ڈومیسٹک ورکر کی رجسٹریشن کا عمل بھی سست روی کا شکار ہے اور ڈومیسٹک ورکر ایکٹ کے رولز بھی نہیں بنائے جا رہے اسی طرح صنعتی اور زرعی مزدوروں کے بھی مسائل میں محکمہ لیبر کے بعض افسران کی مبینہ طور پر رشوت ستانی کے باعث دن بدن پچیدہ ہو رہے ہیں شیخوپورہ کے صنعتی اداروں میں کم از کم تنخواہ اوور ٹائم اور فیئر پرائس شاپ جیسی سہولیات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن