جھبراں (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا اپنا غصہ مسلم لیگ (ن) پر اتارنا چاہتی ہے سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو بھی سیاسی انتقام کے تحت پامال کیاجارہا ہے سیاسی انتقام پر مبنی جھوٹے مقدمات کے بے نقاب اور عدلیہ سے مسترد ہونے پر حکمران بدحواس ہوچکے ہیں پارٹی مرکزی سیکریٹریٹ پر چھاپے سے ہمارے حوصلے پست ہوں گے نہ ہم سچ بولنا چھوڑیں گے۔
حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا غصہ مسلم لیگ (ن) پر اتارنا چاہتی ہے: رانا ابرار حسین
Dec 29, 2019