بے نظیر بھٹوکے کارناموں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی:پیپلزپارٹی رہنما

Dec 29, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران اور رہنمائوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی راولپنڈی لیاقت باغ میں منعقدہ تقریب کے کامیاب انعقاد پر پارٹی کی صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو تاریخ ساز قرار دیا ہے، نوائے وقت فور م میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک جاوید اکبر ڈوگر، چوہدری خالق عزیز مت ورک ، چوہدری منیر قمر واہگہ، چوہدری عثمان نثار پنوںایڈووکیٹ ، میاں ارمغان خالد، محمد عمران خاں بھٹی ایڈووکیٹ ، محمد عمران ہاشمی، چوہدری عمران صفدر گجر، چوہدری یاور الطاف ورک، حافظ ارسلان خالق ورک، کاشف گیلانی اور مرزا فہیم بیگ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر تقریر عوام کے دلوں کی آواز تھی پیپلز پارٹی کو ایک عرصہ سے منصوبہ بندی کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنا سب کچھ اس ملک پر قربان کرنے والی بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھے گی، شہید بھٹوجن نظریات کی خاطر پھانسی چڑھے، شہید بی بی بھی ان نظریات کیلئے بہادری سے لڑیں بی بی شہید کے کارناموں کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزیدخبریں