جاپان نے ایس ڈی ایف کو مشرق وسطیٰ روانہ کرنے کی منظوری دے دی

ٹوکیو (اے پی پی) جاپانی کابینہ نے سیلف ڈیفنس فورس کے ایک بحری جہاز اور طیاروں کو مشرق وسطیٰ روانہ کرنے کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان سے نسبت رکھنے والے تجارتی بحری جہازوں کی خطے کے پانیوں میں بحفاظت نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے معلومات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ جاپان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور حالات کو مستحکم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ایس ڈی ایف کی روانگی کے مشن کو مطالعاتی اور تحقیقی سرگرمی شمار کیا جائے گا، جس کی اجازت دینے کا وزیر دفاع کو اختیار حاصل ہے۔جاپانی حکومت خطے میں جنگی جہاز بھی روانہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ صومالیہ کے نزدیک بحری قزاقوں کے خلاف مشن میں استعمال ہونے والے دو پی تھری سی طیاروں کو بھی روانہ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن