فن خطاطی مسلمانوں کی میراث ہے جونسل درنسل منتقل ہورہاہے،شفیق الزمان

Dec 29, 2019

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)فن خطاطی مسلمانوں کی میراث ہے جوصدیوں سے نسل درنسل منتقل ہورہی ہے۔ ان خیالات کااظہار مسجدنبویؐ کے خطاط استادشفیق الزمان خان نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام الہیٰ بخش مطیع،شبیراحمدضیائ،محمدعظیم اقبال،محمدشکیل تبسم،شاہنواز انصاری اورفرخندہ کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں بطورمہمان خصوصی کیا،افتتاحی تقریب میں ناہیدمنظوراور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمدبھی موجودتھے،پانچ روزہ اس نمائش میں خطاط،تمام مکاتب فکرکی بڑی تعدادشریک ہوئی،نمائش میں 50 اسلامی خطاطی کے فن پارے رکھے گئے ہیں، استادشفیق الزمان خان نے کہا الہیٰ بخش مطیع،شبیراحمدضیاء اورمحمدعظیم اقبال کا کام قابل دیداورقابل تعریف ہے۔

مزیدخبریں