اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)کمپیوٹرز پر سائبر حملوں سے بچا ئوکیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے ملازمین کو محتاط رہنے کا حکم جاری کردیا ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر میں رنسم ویئر وائرس مائیکرو سافٹ 7 اور 10 کے سسٹم کو شدید متاثر کررہا ہے، وائرس کے ذریعے ڈیٹا چرا کر واپسی کے لیے تاوان مانگا جاتا ہے۔عدالتی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ہدایات پر عمل پر کر کے ڈیٹا محفوظ رکھیں، کمپیوٹر کی زیڈ ڈرائیو میں بیک اپ بنائیں اور آفیشل کمپیوٹر کے ساتھ یوایس بی نہ لگائیں۔ڈیٹا ای میل کے ذریعے شئیر کریں اور غیر ضروری ویب سائٹس کو اوپن نہ کریں۔