لاہور (پ ر) انسانی حقوق کیلئے سرگرم رہنما ثنا ظفر نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت نے انسانی حقوق کچلنے اور بین الاقوامی قانون کی پامالی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ 146 روز مسلسل کرفیو انور متنازعہ شہریت قانون بھارتی مظالم کی منہ بولتی داستان ہیں۔ 2019 میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں پروائٹ پیپر شائع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھارتی چیرہ دستیوں پر اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی بھارت پر دبائو بڑھانا چاہئے۔ مودی سرکار نے ڈھٹائی کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ مظلوم کشمیری بھارت کا دبائو کبھی قبول نہیں کریں گے۔ طویل ترین کرفیو کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت برقرار ہے۔