ملکہ غزل اقبال بانو کی 81 ویں سالگرہ‘ گوگل کا خراج عقیدت، ڈوڈل ان کے نام کردی

Dec 29, 2019

لاہور (این این آئی)ملکہ غزل اقبال بانو کی ہفتہ کو 81 ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر گوگل نے اْنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نیا ڈوڈل اقبال بانو کے نام کردیا ہے۔بھارت کے شہر نئی دلی میں 1935 میں پیدا ہونے والی اقبال بانو کو بچپن سے ہی موسیقی سے لگائوتھا جسے پروان چڑھانے میں ان کے والد نے اہم کردارادا کیا۔انہوں نے موسیقی کی تربیت استاد چاند خان سے حاصل کی اور1950 میں اپنی فنی زندگی کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا۔ 1952 میں شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اورملتان میں رہائش پذیر ہوئیں تاہم شوہر کی وفات کے بعد ملتان سے لاہور منتقل ہوگئیں۔اقبال بانو کوغزل گائیکی کے ساتھ ساتھ کلاسیکل، نیم کلاسیکل، ٹھمری اوردادھرہ میں بھی خاص ملکہ حاصل تھا۔ وہ اردو، پنجابی ، فارسی زبانوں پر مکمل عبور رکھتی تھیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مختلف زبانوں میں غزل گائیکی میں اپنی خصوصی مہارت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

مزیدخبریں