امریکہ کیساتھ تنازعہ نہیں چاہتے، جارحیت کا مناسب جواب دینگے: روس

Dec 29, 2019

ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا ہے لیکن اس کی جارحانہ سرگرمیوں کا مناسب طور پر جواب دینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی خبر رساںرساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی ہے۔گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مالی سال 2020 کے لئے قومی سلامتی سفارشی قانون پر دستخط کئے تھے۔

مزیدخبریں