روز ویلٹ ہوٹل لیز پر دینے، ہیوی الیکٹرک کمپلیکس، فرسٹ وومن بینک کی نجکاری منظور

اسلام آباد (نیٹ نیوز) نجکاری کمشن نے جمعے کے روز نیویارک میں پاکستانی ملکیتی روزویلٹ ہوٹل کو لیز پر دینے کے لیے شرائط و ضوابط کی منظوری دی ہے۔ تاہم پاکستان سٹیل ملز کی نج کاری کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے معاملے کو موخر کر دیا۔ نج کاری کمشن نے اپنے اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے حوالے سے بھی متعدد فیصلے کیے۔ نجکاری کمشن کے بورڈ نے 525 میگاواٹ کے نندی پور پلانٹ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی منظوری کے علاوہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کمپنی کے لیے مشیر، پاکستان ری انشورنس کارپوریشن کے 20 فیصد شیئرز کی فروخت اور ہیوی الیکٹرک کمپیلکس اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی اور سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ کی نج کاری کے لیے مالیاتی مشیروں کی تعیناتی کے لیے دوبارہ اشتہار دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ نج کاری کمشن کے بورڈ نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کے لیے ٹرمزآف ریفرنس (ضابطہ کار) کی بھی منظوری دی۔ بورڈ کی ترجمان سمرین زہرا کے مطابق ان ضابطہ کار اور شرائط کو اب منظوری کے لیے کیبٹ کمیٹی برائے نج کاری کو بھیجا جائے گا۔ کابینہ کمیٹی برائے نج کاری نے گزشتہ ماہ ان شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ٹاسک فورس قائم کی تھی۔ واضح رہے کہ روزویلٹ ہوٹل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ملکیت ہے۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ روزویلٹ ہوٹل کی لیزنگ کا عمل نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔ بورڈ نے اس سلسلے میں مالیاتی مشیر کی تعیناتی کا مرحلہ شروع کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ ٹاسک فورس اس سارے عمل کی نگرانی کرے گی تاکہ نج کاری آرڈیننس 2000 کے تحت تمام شرائط و ضوابط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس معاملے کو طے کیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...