لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ کی قسط کی منظوری پر جشن منارہی ہے جبکہ دوسر ی طرف تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوچکا ہے،حکمران عوام کو بے وقوف بنانے کی مصنوعی کوشش کررہے ہیں،عوام کو سب حقائق کاعلم ہے ،انہوںنے کہاکہ ، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے والے اب روز کشکول اٹھا ئے آئی ایم ایف کے پاس پہنچ جاتے ہیں، حکمرانوں نے ایک سال میں قرضہ لینے کانیاریکارڈ قائم کیا ہے ، حکومت برآمدات میں اضافہ کرنے کے بجائے قرض لینے میں اضافہ کررہی ہے۔
حکومت آئی ایم ایف سے قرض کی قسط منظوری پر جشن منارہی ہے :رابعہ فاروقی
Dec 29, 2019