رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)لالٹین گرنے سے کمرے میں آگ لگ گئی‘ سوئے ہوئے تین کمسن بچیاں اور دو خواتین جھلس گئیں‘ دو بچیاں اورخاتون موقع پر جاں بحق‘ پوتی اور دادی ہسپتال میں چل بسی‘ تفصیل کے مطابق کچا میانوالی 1 کے رہائشی 43سالہ سچل مائی‘ 35سالہ سلمان مائی عرف سلمیٰ بی بی‘ 5 سالہ کمسن صغریٰ بی بی‘ 4سالہ زینب بی بی اور ڈیڑھ سالہ کبریٰ بی بی بجلی نا ہونے پر لالٹین جلا کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک لالٹین بستر پر گرگئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر سلمان مائی عرف سلمیٰ بی بی‘ کمسن صغریٰ بی بی اور کمسن کبریٰ بی بی جھلس کر موقع پر ہی دم توڑگئے واویلا ہونے پر اہل علاقہ نے آگ پر قابو پاکر کمسن زینب بی بی اوردادی سچل مائی کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود پوتی زینب بی بی اور دادی سچل مائی جانبرنہ ہوپائی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئی۔اطلاع پاکر پولیس تھانہ ماچھکا کے ایس ایچ او جام عبدالغفار پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ہونے والے واقعہ کے بارے تحقیقات شروع کردی۔
رحیم یار خان: لالٹین گرنے سے کمرے میں آتشزدگی، دادی، پوتی سمیت 5 خواتین جاں بحق
Dec 29, 2019