امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کا سینٹ الیکشن لڑنے کیلئے عہدہ چھوڑنے کا امکان

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 3 نومبر 2020ء کو ریاست کینساس سے سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کا منصب چھوڑنے والے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل پومپیو ایوان نمائندگان میں کینساس کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم مائیک پومپیو نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے ،امریکی اخبار کے مطابق امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وہ عہدہ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مائیک پومپیو سنہ2024ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غورکررہے ہیں۔ سینٹ کے میجریٹی آفیسر میک کونیل انہیں راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کرنے کے لیے سینیٹ ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو کا جانشین بنائے جانے سے متعلق خبریں اور قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔ ان کا مْمکنہ جانشین کون ہوسکتا ہے اس حوالے سے فی الوقت کسی شخصیت کا حتمی نام نہیں لیا جا سکتا مگرکچھ نام ایسے ہیں جو متوقع طور پران کے جانشین بن سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...