چین بھارت میں بڑی کارروائی کیلئے سرنگیں بنا رہا ہے، انڈین انٹیلی جنس کا واویلا

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق چین بھارت میں بڑی کارروائی کے لیے زیر زمین سرنگیں بھی تعمیر کر رہا ہے۔ چین لداخ کے سرحدی علاقوں پر فوجی تنصیبات قائم کر رہا ہے۔ چین بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر تیاریوں میں مصروف ہے۔ ایسے میں بھارت کو اس بات کا خدشہ ہے۔ بھارت میں جاری خراب صورتحال کا فائدہ پاکستان اور چین اٹھا سکتا ہے۔ اپنی رپورٹس بھی حکومت کو پیش کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ خدشہ موجود ہے کہ پاکستان بھارت جنگ کی صورت میں چین لداخ کے ذریعے بھارتی فورسز کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اگر بھارت کے خلاف پاکستان اور چین نے بیک وقت کارروائی کی تو اس سے بھارتی فورسز کا بہت زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے فوجی سربراہ جنرل بپن روات کو کہا ہے کہ وہ چین کی لبریشن آرمی کے ساتھ بریگیڈئیر کی سطح پر مذاکرات کر کے معاملے کا حل تلاش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...