نیویارک (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے بعد امریکہ نے بھی نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو رواں دہائی کی معروف ترین ’ٹین ایجر‘ قرار دے دیا۔گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ایک جائزے میں ملالہ یوسفزئی کو 21 ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان قرار دیا تھا۔ اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے اپنے جائزے میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں کوششوں کا اعتراف کیا اور اْن پر قاتلانہ حملے سے لے کر عالمی اعزازات کے حصول کا ذکر بھی کیا گیا۔ جنوبی اور وسط ایشیا کے لیے قائم مقام امریکی معاون سیکرٹری ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ 2019 کے اختتام پر اقوم متحدہ کی معروف ٹین ایجر کی لسٹ میں ملالہ یوسفزئی بھی شامل ہیں جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔