بلاول بھٹوکے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں، سمیرا گل

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)بلاول بھٹو زرادری کے کامیاب جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، راولپنڈی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال کرکے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر خواتین ونگ سمیرا گل اور پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی سمیت پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی عہدیداران نے لیاقت باغ میں ہونے والے کامیاب جلسہ پر تمام کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا جلسہ میں بڑی ریلی کے ساتھ شریک ہوئے جس میں ہمارے ساتھ ڈویثرن صدر شگفتہ بٹ، نائب صدر سعیدہ نور، عذرا یہونس، حفظہ بخاری، آنسہ ستی، نصرت ندیم، ثمینہ نیازی شاہدہ تنویر، تمام تحصیلوں کی عہدار و کارکن شریک تھے ، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا لیاقت باغ کامیاب جلسہ میں عوام نے شرکت کرکے بلاول بھٹو زرداری پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے ،آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ،موجودہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کی بجائے انھیں مہنگائی بے روزگاری او، جبلی گیس کے بلوں میں اضافہ کے سوا کچھ نہیں دیا ،پی ٹی آئی کی حکومت آخری ہچکولے رہی ہے جلد ناہل حکمرانوں سے پیپلز پارٹی عوام کی جان چھڑائے گی۔

ای پیپر دی نیشن