اورسیز پاکستانیوں کو پنشن میں شامل کیا جائے گا، زلفی بخاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی طرح میڈیکل ٹورازم کو فروغ دیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بھی صحت کارڈ شروع کیا جائے گا۔ہفتہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کرتاپور راہداری کو کھولا، مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، ای او بی آئی کو وفاق کے تحت بڑھایا جائے گا، پاکستان اور بیرون ملک رہنے والوں کو پنشن میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کی غریب طبقہ تک رسائی یقینی بنائی جائے گی، 15ماہ میں پورا نظام تبدیل نہیں کیا جاسکتا، امید ہے جتنی بھی گنجائش ہے، صحت میں کام کریں گے، سمندر پار پاکستانی باہر کی طرح پاکستان کے لیے بھی کام کریں، امریکا میں 35 سے 40ہزار ڈاکٹر ہیں ہم نے واپسی کے لیے رابطہ ہی نہیں کیا۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کسی نے کرپشن کرنی ہو تو وہ لوگ بھی ایسے رکھے گا جو کرپٹ ہوں، جب محنتی لوگ باہر سے آتے ہیں تو بہت سے نئے آئیڈیاز لاتے ہیں، اوورسیز پاکستانی آئیں اور اپنے ملک میں صحت اور ٹیکنالوجی میں کام کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کا جی ڈی پی میں 7فیصد حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن