شنگھائی(اے پی پی)ماضی کے مشہور اداکار بروس لی کی بیٹی نے بغیر اجازت والد کی شناخت استعمال کرنے پر چین کی ایک فوڈ چین پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق بروس لی کی بیٹی شینون لی جو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم بروس لی انٹرپرائزر نامی کمپنی کی مالک ہیں نے شنگھائی کی عدالت میںمشہور فوڈ چین ریئل کنگ فو پر 21 کروڑ یوآن ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوڈ چین ان کے والد کی تصویر استعمال کرنا بند کرے اور اسے بغیر اجازت استعمال کرنے کے عوض ہرجانے کے ساتھ مقدمے پر آنے والے اخراجات کی رقم بھی ادا کرے۔