عراق کے کرکوک فوجی اڈے پر حملے کا بدلہ ایران سے لیا جائے: امریکی سینیٹر

Dec 29, 2019 | 13:58

ویب ڈیسک

امریکا کی حکمراں جماعت ری پبلیکن پارٹی کے ایک سینئر رہ نما اور سینیٹر ٹام کاٹن نے عراق کے کرکوک میں ایک امریکی فوجی اڈے پرہونے والے دہشت گردانہ حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہراتے ہوئے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹر ٹام کاٹن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کرکوک میں امریکی اڈے پر حملے کا فیصلہ کن ردعمل ظاہر کرے اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے۔ان کا کہناتھا کہ کرکوک میں ہونے والے حملے میں امریکی ٹھیکیدار کی ہلاکت اور ایک امریکی فوجی کے زخمی ہونے کا ذمہ دار ایران ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے ذریعہ امریکیوں کا لہو بہایا گیا ہے تو ایران کو فوری اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں