وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Dec 29, 2019

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزرا ء ،نامزد مشیران اورلیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزراحکومت حکومت احمد رضا قادری ،راجہ جاوید اقبال، نامزد مشیران ضیا سردار، امداد علی طارق، سردار نسیم سرفراز، ڈی جی لبریشن سیل فدا حسین کیانی،وائس چئیرمین لوکل گورنمنٹ بورڈشعیب عابد،راجہ مظہر قیوم ،مرزا آصف ،راجہ پرویز مجید،سردار یاسر منشا ،سردار طارق ،شیر ایاز، ملک سہیل اعوان ،نصیر اختر ،سردار قدیر،راجہ عابد اشرف سمیت سینکڑوں کارکنان نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور ان کے خاندان کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں