صومالیہ میں خودکش کاربم دھماکہ،ہلاکتوں کی تعداد 100سے تجاوزکرگئی

افریقی ملک صومالیہ میں ایک ٹرک بم حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر110 پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی پولیس افسر احمد باشان نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایاکہ اس خوفناک دھماکے میں تقریبا110افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس ٹرک بم دھماکے کے بعد زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا گیا ۔ شافی ہسپتال کی انتظامیہ نے آٹھ ہلاکتوں اور درجنوں زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ اسی طرح مدینہ ہسپتال کی انتظامیہ نے 73 ہلاکتوں اور 54 زخمیوں کا ذکر کیا گیا۔ موغادیشو کے دیگر ہسپتالوں میں بھی زخمیوں کے علاوہ کئی لاشیں لائی جا چکی ہیں۔ مقامی پولیس نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن