یوکرائنی حکام اورعلیحدگی پسندوں کا درجنوں قیدیوں کے تبادلے پراتفاق

Dec 29, 2019

ماسکو(آن لائن)یوکرائنی حکام اورملک کے مشرق میں روس نوازعلیحدگی پسندوں کا درجنوں قیدیوں کے تبادلے پراتفاق کرلیاہے ،کہ بات خودساختہ باغی جمہوریہ ڈونیٹسک نے بتائی ہے ۔ڈونیٹسک کی حکومت کی خاتون ترجمان ڈاریاموروزووانے ایک بیان میں کہاکہ کیف اورڈونباس (باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی یوکرائن کیلئے استعمال کی جانے والی اصطلاح)آج اتواریعنی29دسمبرکوقیدیوں کے ایک تبادلے پرمتفق ہوگئے ہیں ۔کیف کی جانب سے فوری تصدیق نہیں ہوئی ہے ،تاہم دونوں فریقین نے اس ماہ کے اوائل میں کہاتھاکہ وہ اس سال کے آخرتک قیدیوں کاتبادلہ کریں گے یہ بیان پیرس میں اعلیٰ سطحی امن مذاکرات کے بعدسامنے آیاتھا۔قیدیوں کایہ تبادلہ یوکرائن کاروس کے ساتھ 35,35قیدیوں کے طویل انتظارکے حامل تبادلے کے تین ماہ بعدہوگا۔

مزیدخبریں