تحریک پاکستان اور قائد اعظم کے نامور مؤرخ سینئر صحافی کئی نایاب کتابوں کے ناشر ‘ ستارۂ امتیاز منیر احمد منیر کا پاکستانیات پر کام دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ کوئی فرد تنہا اتنا کام بھی کر سکتا ہے جیسا کسی ادارے یا ٹیم کے بس میں بھی نہیں۔ اس سلسلے کا ایک اور شاہکار قائد اعظم کے اوجھل پہلوئوں کے کھوج میں جُتے منیر احمد منیر ’’دی گریٹ لیڈر‘‘ کی تیسری جلد بھی آتش فشاں 78 ستلج بلاک ‘ علامہ اقبال ٹائون لاہور ( فون نمبر 3334332920-03154332920) ) کے زیر اہتمام منظرِ عام پر لے آئے ہیں۔ دیدہ زیب مجلد کتاب کی قیمت محض 700 روپے رکھی ہے۔ قائد اعظم کے پروانوں اور مسلم لیگ کے گم نام مگر عینی شاہدین کی تلاش میں قریہ قریہ گھومنا اور شہر شہر پھرنا تو سچ مچ پہاڑ جتنا کام ہے۔ (تبصرہ نگار حفیظ الرحمن قریشی)