لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدرو رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنوشین حامدمعراج نے کہاہے کہ سندھ پر پندرہ سالوں سے پیپلزپارٹی مسلط ہے عوام کی بہتری کے لئے دھیلے کا کام نہیں کیا، اپوزیش کا مشن صرف اپنی چوری بچانا ہے ، کرپشن کے خاتمے اور لوٹ پر سمجھوتے کا سو ال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپوزیشن کی منفی تحریک دفن ہو چکی ہے پی ڈ ی ایم کی جماعتوں کو جیل نظر آرہ ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کرونا سمیت ہر نازک موڑ پر صرف پوائنٹ سکورننگ کی ،مریم صفدر اور بلاول زرداری سمیت دیگر حواریوں کی سیاست اپنی ذات کے گرد گھومتی ہے جتنا مرضی شور مچا لیں ان کو این آر او نہیں ملے گا، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنی لوٹ مار بچائو پالیسی پر عمل پیراء ہے ، عوام نے انہیں بُری طرح مسترد کردیا ہے، اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے کرونا پھیل رہا ہے۔
سندھ میں 15برسوں سے پیپلزپارٹی مسلط ‘دھیلے کا کام نہیں کیا:ڈاکٹرنوشین حامد
Dec 29, 2020