تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب ڈسٹرکٹ و سٹی تنظیموں کی حلف برداری کا مرحلہ مکمل  

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ و سٹی تنظیموں نے اپنے عہدوں کے حلف اٹھانے کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ، گزشتہ روز ثانیہ کامران نے نارووال ڈسٹرکٹ کی نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا ، اس موقع پر سنٹرل پنجاب وومن ونگ کی صدر ثانیہ کامران اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین نے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیںکہ وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی انتھک محنت سے تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے ،تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عہدیداران اپنا کلیدی کردار ادا کریںگے۔ اس موقع پرضلع ناروال وومن ونگ کی صدر بشریٰ تصور ، جنرل سیکرٹری اقراء بتول اور سینئرنائب صدر کنیز فاطمہ سمیت دیگر عہدیداران موجود تھیں۔  

ای پیپر دی نیشن