ٹیکسلا(نمائندہ نوائے و قت)واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکی معروف سادا ت گھرانے کی سرکردہ شخصیت سیداکثرشاہ مر حوم کے صاحبزادے سید بلاورحسین شاہ رضائے الہی سے انتقال کر گئے ، مرحوم کوگزشتہ رات واہ کینٹ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،سیدبلاورحسین شاہ مرحوم علاقہ کی اہم شخصیات سیدنذرحسین شاہ چیئرمین سادات فاونڈیشن،اورجموںوکشمیرویلفیئرفاونڈیشن کے صد رحاجی خالدخان صراف کے انتہائی قریبی رفقاء میں شمارہوتے تھے،مرحوم سیدبلاورحسین شاہ کی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے حاجی خالدخان صراف، سید نذ رحسین شاہ،ملک نجیب الرحمن ارشد،راجہ مشتاق ا حمدکشمیری،چوہدری محبوب احمدنے بتایاکہ بلاو ر حسین شاہ مرحوم انتہائی زندہ دل اورعملی سخاوت کا جذ بہ رکھنے والی عظیم شخصیت کے مالک تھے،او را نہو ں نے واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاجی ٹی روڈکی آبادیو ں احمد نگر،منیرآباد،آصف آباد،اورسادات کالونی کے علا قوںمیںکم آمدنی والے غریب اورپسماندہ لوگوں کو تیس پینتیس برس پہلے اپنی مخلصانہ سخاوت اورمحبت کے جذبوںکے تحت آبادکیا،اورآج احمدنگرمنیرآبا د،آ صف آباد،اورسادات کالونی کے علاقے واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلاکے رہائشی علاقوںمیںاہم ترین آبادعلا قوںمیںشمارہوتے ہیں،اوروہاںبسنے والے ہرخا ص وعام کی بڑی تعدادنے سیدبلاورحسین شاہ مرحوم کی نمازجنازہ میںشرکت کرکے ان کے احسانات او رانکی محبتوںکابھرپوراندازمیںخراج عقیدت کی صور ت میںبدلہ پیش کیا،مرحوم کے صاحبزادگان میں سیدنصیرحسین شاہ،سیدصغیرحسین شاہ اورسید تنو یر حسین شاہ شامل ہیں،علاقہ بھرکے لوگ سید بلاو ر حسین شاہ کی وفات پراظہارتعزیت کیلئے انکے صا حبزادگان کے پاس جارہے ہیں،حاجی خالدخان صر ا ف نے نمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیدبلاورحسین شاہ مرحوم واہ کینٹ تحصیل ٹیکسلامیںایک تاریخ سازشخصیت تھے،اور لوگوں کے مابین مقامی سطح کے تنازعات میںہونے وا لے جرگہ جماعت میں جرائت وبہادری کے سا تھ حق گو ئی اوربے باکی کی تصویربن جایاکرتے تھے، انہو ں نے واہ کینٹ موضع گٹیاتحصیل ٹیکسلاکی سادات برا د ری کوبھی شاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کیااور کہا کہ بلاورحسین شاہ مرحوم میرے استادتھے،اورآج میںاستادکی جدائی کے صدمہ سے ایسے دوچارہو ں، جیسے میر ے سرسے کسی انتہائی شفقت کرنیوالی شخصیت کاسایہ اٹھ گیا ہوتاہے۔
سیداکثرشاہ مرحوم کے صاحبزادے سیدبلاور حسین شاہ انتقال کرگئے
Dec 29, 2020