مری ، 28 دسمبر کے ٹینڈرزہائی وے کومنسوخ کیاجائے :محمود عباسی 

 مری(نامہ نگار خصوصی)محمود عباسی اوردیگر کنٹر یکٹر ہائی سرکل مری ضلع راولپنڈی نے کمشنر راو لپنڈ ی ڈویثرن سے اپیل کی ہے کہ گذشتہ دن 28 دسمبر کو ہونے والے ٹینڈرزہائی وے ڈویثرن مری جو ڈالے گئے تھے کو دانستہ طور پر انا ٹینڈرز کی تاریخ جس دن ٹینڈرزجاری ہونے تھے اس دن چھٹی تھی اورسٹیٹ بنک اور دیگر بنک نہ کھلنے تھے اس لئے جان بوجھ کریہ تاریخ چھٹی والے دن رکھی گئی تاکہ من پسند ٹھیکیداروں نوازا جائے اس لئے چند ٹینڈ رزکو مقابلہ کی صورت میں ڈال کر باقی  ماندہ تمام پول کرائے گئے اورمن پسندٹھیکیداروں کو ملی بھگت کے ذریعے نوازہ گیا ہے انہوںنے کمشنر راولپنڈی ڈویثرن سے گزارش کی ہے ان ٹینڈروں کومنسوخ کیاجائے اور دوبارہ اخبار اشتہار جاری کیاجائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایاجائے اوراتنی بڑی دھوکہ دہی سے بچایاجائے مذکورہ ٹھیکیداروں نے اس امید کا اظہار کیا ہے ان کی داد رسی کی جائیگی  موٹر ایجنسی مری میںکے کاروباری حلقوں اور اہلیان علاقہ کی شکایات پر ٹریفک کے دبائو اور کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے کا کانوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک راجہ سعید نے موٹرایجنسی میںٹریفک وارڈنز تعینات کردئیے انہوںنے ہدایات بھی جاری کی ہیں کہ سیاحوں اور کاروباری حلقوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے اور ٹریفک کی روانی کو ہرصورت برقرار رکھاجائے سیاحتی ،کاروباری اور عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک مری کا موٹرایجنسی میں ٹریفک وارڈنزتعینات کرنے اور سہولیات فراہم کرنے پر انکا شکریہ اداکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیاہے۔

ای پیپر دی نیشن