لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید یکم جنوری سے ہوگی 

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کی تجدید یکم جنوری سے شروع ہوگی جس کے لیے پہلے ہی آن لائن سسٹم لاہور چیمبر کی ویب سائٹ lcci.com.pkپر موجود ہے جبکہ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے تجدید رکنیت کے لیے آن لائن بلنگ سسٹم کا بھی افتتاح کردیا ہے۔ اس موقع پرلاہور چیمبر کے نائب صدر طاہر منظور چوہدری اور ایگزیکٹو کمیٹی حاجی آصف سحر ، کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے رکنیت محمد یوسف شاہ ، سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبران محمد ہارون اروڑا اور میاں جبار خالدبھی موجود تھے۔لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ بہترین آن لائن سسٹم کی بدولت ممبران گھر بیٹھے تجدید رکنیت کے لیے دستاویزات جمع کرا اور بل ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن