لاہورماسٹر پلان2050ء کی تیاری کیلئے لبنان کی کمپنی نے  کوالیفائی کر لیا

 لاہور(خصوصی نامہ نگار )لاہور کے نئے ماسٹر پلان2050ء کی تیاری کے لئے تینوں کمپنیوں کی طرف سے جمع کروائی گئی ٹیکنیکل پرپوزل کے تجزیے کے بعد لبنان کے کنسورشیم دار الہندسہ نے کوالیفائی کر لیا۔ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں دار الہندسہ کی طرف سے ماسٹر پلان کی تیار ی کے لئے جمع کروائی جانے والی فنانشل بڈ بھی کھولی گئی جس کی مالیت52کروڑ روپے ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ  نیا ماسٹر پلان لاہور شہر کے مستقبل کا معاملہ ہے،چنانچہ اس کی شفاف طور پر تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔آئندہ تین عشروں کے دوران شہر کی ترقی کاخاکہ تیار کرنے کے لئے لاہور کے شہریوں ، ماہرین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی ہے ۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر سیدمحمد ندیم اخترزیدی ،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلاننگ فیصل قریشی ،واٹر سپیشلسٹ محمدریاض،محکمہ پی اینڈ ڈی اور محکمہ فنانس کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ 

ای پیپر دی نیشن