پاکستانی ٹیچر نے خود کو کورونا کے آزمائشی ٹیسٹ کیلئے پیش کر دیا 

Dec 29, 2020

بہاولپور(نیوز رپورٹر) محلہ حسن پورہ ریلوے کالونی سمہ سٹہ کہ 55 سالہ کنوارے سکول ٹیچر ماسٹر توقیر شاہ نے اپنا جسم ملک بھر میں کورونا سے بچا کے لیے تیار ہونے والی ویکسین کے آزمائشی ٹیسٹ کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا ۔ میں نے زندگی کی55 بہاریں شادی کے بغیر گزار دی میں دنیا میں اکیلا ہوں اور میں ایسے موقع کی تلاش میں سرگرداں تھا جس سے انسانیت کی خدمت ہو سکے اب میں اپنی بے مقصد زندگی رضاکارانہ طور پر پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے لیے تیار ہونے والی ویکسین کی آزمائشیں ٹیسٹ کیلئے اپنے آپ کو وقف کر رہا ہوں۔ کروڑ پتی سکول ٹیچر نے مزید کہا کہ اگر ویکسین کی تیاری میں اس کے اثاثوں کی ضرورت پڑی تو میں اپنے اثاثے بھی کورونا سے بچا کی ویکسین کی تیاری میں دے سکتا ہوں۔  محمد سعید ،چوہدری محمد اسلم، رانا محمد اختر، محمد جاوید، محمد نسیم خان، محمد جاوید خان،چوہدری محمد نعیم ریلوے گارڈ، شاہد محمود، عبد المالک محمد عابد نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزیدخبریں