حاجی پورشریف(نمائندہ نوائے وقت) سال2015.16میں کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتی ہونیوالے فرنٹ ڈیسک ملازمین عرصہ پانچ سال گزر جانے کے باوجود نہ ہی انکا کوئی سروس اسٹریکچر بنا ہے اور نہ ہی انکو ریگولر کیا گیا ہے ان میں جسکی سفارش تگڑی ہوتی ہے یا اعلیٰ افسران کی پسند نا پسند کی بنیادوں پر فارغ کردیا جاتا ہے فرنٹ ڈیسک سٹاف میں پولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ بھرتی کئے گئے تھے جن کی ابتدائی تنخواہ پی ایس اے 25ہزار اور ایس ایس 32ہزار روپے لے رہے ہیں 2015سے جس پر نہ ہی کوئی سالانہ اضافہ کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی الائونسزدیئے گئے ہیں فرنٹ ڈیسک سٹاف یونیفارم سے بھی مکمل طور پر محروم ہے انکے ساتھ سوتلی جیسا سلوک کیا جارہا ہے دوسری طرف راجن پور ضلع بھر کے تھانوں اور فرنٹ ڈیسک سنٹرز پر تعینات عملہ پانچ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔