بہاولپور(نیوز رپورٹر)تحریک بحالی صوبہ بہاولپورکے مرکزی رہنمامحمداکرم انصاری نے کہاہے کہ بہاولپورکی عوام اپناصوبہ بہاولپورلے کررہے گی۔ صوبہ بہاولپورعوام کاحق ہے۔ اس کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتی ہے۔انہوںنے مزید کہاکہ بہاولپورصوبہ کے متعلق صرف اتناہی لکھناکافی ہے کہ جہاں پاکستان میں کئی اضلاع بنائے گئے وہاں بہاولپورڈویژن کی متعدد تحصیلیں پنجاب کے کئی اضلاع سے رقبہ اورآبادی کے لحاظ سے بہت بڑی ہیں ۔