ایران پاکستان کی نیشنل بیس بال ٹیم کے دورے کا خواہاں ہے :فخرعلی شاہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران میں بیس بال کی ڈیویلپ منٹ اور پروموشن کے لئے پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی بیس بال ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکر ٹری شیخ مظہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ کو وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرنے کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ ایران بیس بال فیڈریشن پندرھواں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ ایران میں کرانے کی خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں ایران میں بیس بال گرائونڈ زکے معائنہ کرانے کی غرض سے انہوں نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو بحیثیت ممبر ایٹ لارج بیس بال فیڈریشن آف ایشیا (BFA) خصوصی طور پر مدعو کیا ہے ۔ پاکستان کے علاوہ انڈین بیس بال ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور دیگر ممالک کو بھی ایران کے دورے کی دعوت دی گئی ہے ۔ فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر عماد علی کاظمی بھی فخر شاہ کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے جبکہ انڈیا سے انکی بیس بال فیڈریشن کے صدر و سیکریٹری بھی شرکت کریں گے۔اس ضمن میں سید فخر علی شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دورے میں ایران کی اسپورٹس منسٹری،نیشنل اولمپک کمیٹی آف ایران کے صدر و ممبران سے میٹنگز بھی ہونگیں۔ ایران کی خواہش ہے کہ پاکستان کی نیشنل بیس بال ٹیم ایران کا دورہ کرے۔ اور وہاں کوچنگ کیمپس کا بھی مشرکہ انعقاد کیا جائے تاکہ ایران کی گیم اور رینکنگ میں بہتری آئے اور اس کے ساتھ ساتھ اسپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے پاک ایران تعلقات میں اور بھی بہتری آئے۔ شیخ مظہر احمد کے مطابق مذکورہ دورے میں سید فخر علی شاہ کوویڈ کے بعد منعقد ہونے والی پاکستان بیس بال لیگ میں شرکت کے لئے ہمسایہ ممالک کو آمادہ کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...