چینی کیمونسٹ پارٹی کا وفدنیپالی حکومت کے اختلافات ختم کرانے کھٹمنڈو پہنچ گئے

اسلام آباد ( جاوید صدیق) چین کی کیمونسٹ پارٹی کے لیڈران کا ایک وفد نیپال کی حکمران جماعت نیپالی کیمونسٹ پارٹی کے داخلی اختلافات کو ختم کرانے کیلئے کھٹمنڈو پہنچ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد چینی صدر شی جن پنگ کی ہدایت پر نیپال پہنچا ہے۔ جہاں اس نے نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے مذاکرات کئے ہیں۔ نیپال کے وزیراعظم نے پارٹی کے اندر اختلافات بڑھنے کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا ہے اور اگلے سال اپریل مئی میں دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ چینی کیمونسٹ پارٹی نیپالی حکمران جماعت کے داخلی اختلافات ختم کرانے کیلئے مصالحتی کردار ادا کر رہی ہے۔ چینی وفد نے سابق نیپالی وزیراعظم پشما کمار دہل سے بھی ملاقات کی اور انھیں اختلافات ختم کرنے کیلئے قائل کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...