لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے درخواست دائر کیے بغیر عدالت میں پیش ہونے والے برطرف سول جج کو کمرہ عدالت سے نکال دیا۔ برطرف سول جج شرافت علی ناصر چیف جسٹس قاسم خان کی عدالت میں پیش ہوا۔ بغیر درخواست دیئے عدالت میں پیش ہونے پر چیف جسٹس قاسم خان برطرف سول جج پر برس پڑے۔ برطرف سول جج کا موقف تھا کہ میری اپیل کی تین سال سے سماعت نہیں ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درخواست دائر کئے بغیر عدالت پیش ہونے والے برطرف سول جج کو باہر نکال دیا
Dec 29, 2020