لاہور (کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر ندیم ضیاء کے9 بنکوں میں موجود بنک اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ندیم ضیاء کے ذمے انکم ٹیکس کی مد میں 13کروڑ 80لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کا ہولڈنگ بنک اکاؤنٹ بھی 4کروڑ 80لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر منجمد کردیا ہے۔