لاہور،گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی+ وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گوجرانوالہ سمیت چار شہروں میں تعینات سول ججز کو سینئر سول جج کے عہدہ ہر ترقی دیدی۔ سول ججزمنظر حیات، فیصل رشید، محمد الیاس بشیر اور محمد بلال مسعود کو سینئر سول جج کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف جسٹس نے پرفارمنس ایویلیوایشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں سول جج گوجرانوالہ منظر حیات۔ سول جج لاہور فیصل رشید، سول جج چکوال محمد الیاس بشیر اور سول جج پپلاں محمد بلال مسعود کو سینئر سول جج کے عہدہ ہر ترقی دینے کی منظوری دیدی اور چاروں کوگریڈ 19 بھی دیدیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کی کاپی متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز سمیت دیگران کو بھجوا دی گئی ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ارم ایاز کی سنیارٹی بحال کرتے ہوئے پرفارما پروموشن دینے کی بھی منظوری دی ہے۔
گوجرانوالہ میں تعینات منظر حیات سمیت 4 سول ججوں کی ترقی، سیشن جج ارم ایاز کی بھی پرفارما پروموشن
Dec 29, 2020