ڈسکہ، ساہیوال (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) معروف پراپرٹی ڈیلر نے خودکشی کر لی۔ مدینہ ٹاؤن کے میاں جاوید نے گھریلو ناچاقی پر خود کو گولی مار کر موت کی نیند سلا لیا۔ جس کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ دوسری جانب گھریلو تنازعہ پر چھٹی جماعت کی طالبہ نے چوہے مارگولیاں کھا کرخود کر لی۔ نواحی چک 87 ۔ نو ایل میں جویریہ نے والدین سے جھگڑکر چوہے مار گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔