مکہ (اے پی پی )مسجد الحرام میں حشرات کے انسداد کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔حر م شریف انتظامیہ میں ماحولیات کے تحفظ اور کورونا وائرس کی وبا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ حسن السویہری نے کہا ہے کہ حرم کو حشرات سے پاک رکھنے کے لیے 24 گھنٹے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حرم کے اندرونی وبیرونی حصوں میں صفائی کے لیے 150 سے زیادہ آلات کے علاوہ حشرات کے خاتمے کیلئے سپرے کیے جارہے ہیں۔