کشمیر پر بھارت کی گرفت کمزور، دنیا اسکے عزائم سمجھ چکی: شاہ محمود

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج، مسلسل جبرو استبداد سے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے نہتے اور معصوم باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہیں۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ان مقتولین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ان پر جھوٹے مقدمات درج کئے جاتے ہیں۔ لیکن اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے اور مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...