عمران سے استعفیٰ پی ڈی ایم ہی نہیں انہیں ووٹ دینے والے بھی مانگ رہے: احسن اقبال

نارووال (نامہ نگار) حلقہ پی پی50نارووال سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے خواجہ محمد وسیم بٹ اور اقلیتی نشست کے ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا نے پارٹی قیادت کے حکم پر پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے استعفے حلقہ کے ووٹر کی موجودگی میں احسن اقبال چوہدری کو دے دئیے۔ احسن اقبال نے ن لیگ کے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے استعفی اب پی ڈی ایم ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے وہ لوگ بھی مانگ رہے ہیں جنہوں نے2018ء میں ووٹ دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ1971ء میں ہم نے بنگالیوں کے ووٹ کی عزت نہیں کی جو پاکستانی دولخت ہوگیا اور آج بھی اگر ہم نے عوام کے ووٹ کی طاقت کی عزت نہیں کی تو خدا نخواستہ1971ء والا حال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ اب ووٹ کی عزت اگر کوئی نہیں کرے گا تو ہم نے ڈٹ کر خود کروانی ہے۔ 2018ء کے الیکشن میں سندھ میں پیپلز پارٹی اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کو حکومت بنی لیکن پنجاب جہاں شہباز شریف نے دن رات خدمت کرکے اس کا نقشہ بدل دیا۔ جتنی کرپشن ہمارے دور میں ہو رہی ہے اس کی مثال پیچھے نہیں ملتی ہے۔ عمران خان  خود کہا کرتے تھے کہ جس ملک میں مہنگائی زیادہ ہو وہاں حکومت کرپٹ ہوتی ہے اور اگر ن لیگ کی حکومت اگر کرپٹ تھی تو عوام خوشحال کیسے تھی؟ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...