جاپان:کرونا کے باعث ہزاروں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد منسوخ

Dec 29, 2020

ٹوکیو(اے پی پی )جاپان  نے کرونا وائرس کی وبا کے  باعث ہزاروں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد منسوخ کر دیا  ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی حکام نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ثقافتی کابوکی ڈرامے اور نو نامی کلاسیکی موسیقی کے ڈراموں سمیت 43 ہزار سے زیادہ پروگرام منسوخ یا ملتوی کر دیئے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 16 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

مزیدخبریں